خواہش سے تمنا تک

لال پیلی نیلی نیلی اور ہری
خواہشوں کی جانے کتنی مچھلیاں
تیرتی رہتی ہیں میرے جار میں
اور جب ان میں سے کوئی یک بیک
اک تمنا بن کے باہر کودتی ہیں
صاف ستھرے فرش پہ دم توڑتی ہے