مشکل ہی سے پھر دل سے نکل پاتی ہے

مشکل ہی سے پھر دل سے نکل پاتی ہے
جب روح میں اک چیز اتر جاتی ہے
میں جس کو خیالوں سے مٹا دیتا ہوں
خوابوں میں وہ تصویر ابھر آتی ہے