اس طرح بدل گئی ہے میری رفتار

اس طرح بدل گئی ہے میری رفتار
یوں مجھ سے ہے مختلف سا میرا کردار
محسوس یہ ہو رہا ہے مجھ کو جیسے
مجھ میں کوئی اور ہو رہا ہے بیدار