مختلف ایک ہی سپاہ کا دکھ
مختلف ایک ہی سپاہ کا دکھ
اک پیادے کا ایک شاہ کا دکھ
منزلوں تک ہمارے ساتھ گیا
مختصر ایک شاہراہ کا دکھ
دکھ ہمیں اک ادھورے رشتے کا
اسی رشتے سے پھر نباہ کا دکھ
یعنی یک طرفہ تھا ہمارا عشق
ہم نے پالا تھا خواہ مخواہ کا دکھ
آپ شہزادی لینے آئے ہیں
کیسے سمجھیں گے بادشاہ کا دکھ