مومن بنے تو قوم کا رہبر بنا دیا
مومن بنے تو قوم کا رہبر بنا دیا
ان پڑھ گنوار کو بھی گورنر بنا دیا
جس کا بھی اتباع نبی کا مزاج ہو
اس کو خدا نے جیسے سکندر بنا دیا
احسان میرے رب کا ہوا مجھ پہ اس طرح
مومن بنا کے میرا مقدر بنا دیا
تاریخ ہے گواہ جہالت کے دور میں
سب سے بری جو قوم تھی بہتر بنا دیا
آیا سمجھ میں جب سے کوئی مقصد حیات
شاہوں نے اک چٹائی کو بستر بنا دیا