مسٹر یاہو
یاہو مست قلندر یاہو
ملیے آپ ہیں مسٹر یاہو
کام ہے ان کا کرتب بازی
ہیں سرکس میں جوکر یاہو
پل میں حاضر پل میں غائب
جیسے جادو منتر یاہو
پڑی ہوئی ہے گلے میں تختی
لکھا ہوا ہے جس پر یاہو
کوئی نہ سمجھے ان کی بھاشا
کہلائیں پروفیسر یاہو