میری اس دھڑکن کی سرگم یعنی تم

میری اس دھڑکن کی سرگم یعنی تم
میرے ان زخموں کا مرہم یعنی تم


مٹی دلدل کالے بادل یعنی میں
جھیل و جھرنے اچھا موسم یعنی تم


لوگوں کا غم ہوں میں میرا غم یہ دل
ہاں لیکن میرے دل کا غم یعنی تم


اک خاموش کھڑی دلہن ہے یہ دنیا
دلہن کی پائل کی چھم چھم یعنی تم


تم کو سوچا تو ایسی تصویر بنی
ہنستا چہرہ اور آنکھیں نم یعنی تم