میرے آنگن میں

میرے آنگن میں
پہلی خوشی
بن کر تم آئی ہو
جیسے تپتے ہوئے صحرا میں
بارش کی بوندیں گرتی ہوں
تم نے مجھے کتنا بلند مرتبہ دیا ہے
بالکل پریوں جیسی لگتی ہو تم
تمہارے منہ سے ماں سن کر
ایک انوکھا احساس ہوتا ہے
تمہارے ننھے ننھے ہاتھوں کا لمس
ایک عجیب سی توانائی بخشتا ہے
تم میری زندگی کی پہلی خوشی بن کر آئی ہو
تم میرا شجر سایہ دار ہو