میرا حوصلہ دیکھ کیا چاہتا ہوں
میرا حوصلہ دیکھ کیا چاہتا ہوں
میں قطرہ سے دریا ہوا چاہتا ہوں
غریبوں کے دکھ کی دوا چاہتا ہوں
اور ان کے دلوں کی دعا چاہتا ہوں
میں اب زیست میں کچھ نیا چاہتا ہوں
کہ کمرے میں تازہ ہوا چاہتا ہوں
میں اشکوں سے اپنے گناہوں کو دھو کر
ترے در پہ حاضر ہوا چاہتا ہوں
میرے حال پر رحم کر اے مسیحا
ہوں بیمار الفت شفا چاہتا ہوں
تعصب سے ہو پاک ہر شخص ارمانؔ
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں