میرا دشمن سلیم احمد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اس نے جو ضرب لگائی مجھے بھرپور لگی میں نے جب وار کیا اس کی جگہ خالی تھی تھک گیا چور ہوا ہار گیا وہ مرا دشمن عیار مجھے مار گیا آخری وقت میں دیکھا تو وہ دشمن میرا اور تو کچھ بھی نہ تھا میری ہی پرچھائیں تھا