میرا چہرہ

ایک قیافے کے ماہر نے مجھ سے کہا
گہری چالیں چلنا
اور دنیا کو دھوکے میں رکھنا
آسان نہیں ہے
لیکن تو چاہے تو یہ کر سکتا ہے
تیرا چہرہ
اک ہنس مکھ
احمق
کا چہرہ ہے