میں سن نہیں سکتا

زندگی
بس کی قطار کے عشق کی طرح
سطحی سہی لیکن
بے کیف نہیں
زندگی دل کش ہے
شہر کے ہنگاموں کی طرح
میں ہنگاموں کا
دل دادہ ہوں
خموشی سے نفرت ہے مجھے
کہ میں خاموشی میں
بیتے کل کی ٹک ٹک
گھڑی کی طرح
سن نہیں سکتا