لکا چھپی

کبھی میری مصروفیت
تو کبھی تیرے پاؤں کی موچ
کبھی چیونٹی کی طرح رینگتا ٹریفک
کبھی نکھٹو زمانے کی سوچ


کبھی سمے کا اڑیل پن
تو کبھی موقعے کی نزاکت
کبھی میں نہیں
تو کبھی ندارد


بس ہو گیا
چلو خوابوں میں ملتے ہیں


نیند کو بھی تو اپنا فرض نبھانے دو