میری خود غرضی

بڑا معصوم ہے وہ
کہتا ہے
ہر منکے کے ساتھ مانگتے ہو
میری ہی سلامتی کی دعا


رب سے کبھی
اپنے لیے بھی کچھ مانگ لو
بہت سنتا ہے وہ تمہاری


وہ معصوم
کیا جانے میری خود غرضی