لو دل بے زبان ٹوٹ گیا

لو دل بے زبان ٹوٹ گیا
کانچ کا تھا مکان ٹوٹ گیا


دل یہ شاید کھلونے جیسا تھا
کھیل کے درمیان ٹوٹ گیا


چھوڑ کر ماں کو کیا ملے جنت
پہلا ہی پائیدان ٹوٹ گیا


ایسے مارے گئے جواں فوجی
جیسے ہندوستان ٹوٹ گیا


گودیاں ماں کی ہو گئیں سونی
مامتا کا جہان ٹوٹ گیا


دیکھ پلواما قلب مضطر پر
یوں لگا آسمان ٹوٹ گیا


چار سو خلفشار برپا ہے
کوہ امن و امان ٹوٹ گیا


بھائی کا بھائی ہو گیا دشمن
کیا یہ بھارت مہان ٹوٹ گیا


وہ جو قسمت کا اک ستارہ تھا
کہہ کے شب کی اذان ٹوٹ گیا


دیکھ حیدرؔ سیاستی سازش
دیس کا نوجوان ٹوٹ گیا