اس دور جہل میں یہ سیاست فساد ہے
اس دور جہل میں یہ سیاست فساد ہے
ہر سو ہے اختلاف کہاں اتحاد ہے
پوجا ہو یا نماز ہو سب ہیں عبادتیں
ہم سب ہیں بھائی بھائی نہ ہرگز تضاد ہو
ہرگز نہ تم جہاد کہو مار کاٹ کو
لڑ جانا اپنے نفس سے اصلی جہاد ہے
شانے سے شانہ جوڑ ملا کر چلو قدم
حیدرؔ سنو اسی میں ہمارا مفاد ہے