لباس

ہمارے مولوی صاحب کہتے ہیں
کہ مرد و عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں
لیکن نہ جانے کیوں پہنا صرف مجھے ہی جاتا ہے
برتا صرف مجھے ہی جاتا ہے
مجھے ہی کریدا جاتا ہے گندگی کی حالت میں
اور صرف مجھے ہی نچوڑا جاتا ہے
کئی کئی دفعہ مختصر سے لمحے میں
ہاں صرف میں نچڑی جاتی ہوں
ایک امکان خوش آئند کی خاطر
ہاں میں نچڑتی ہوں اور پھر خود کو سکھاتی ہوں
کہ اگلی رات پھر سے مجھے پہنا جائے گا
اور برتا جائے گا
اور نچوڑا بھی
کیونکہ ہمارے مولوی صاحب کہتے ہیں
مرد اور عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں