Asim Badr

عاصم بدر

عاصم بدر کے تمام مواد

6 نظم (Nazm)

    لباس

    ہمارے مولوی صاحب کہتے ہیں کہ مرد و عورت ایک دوسرے کے لباس ہیں لیکن نہ جانے کیوں پہنا صرف مجھے ہی جاتا ہے برتا صرف مجھے ہی جاتا ہے مجھے ہی کریدا جاتا ہے گندگی کی حالت میں اور صرف مجھے ہی نچوڑا جاتا ہے کئی کئی دفعہ مختصر سے لمحے میں ہاں صرف میں نچڑی جاتی ہوں ایک امکان خوش آئند کی ...

    مزید پڑھیے

    مسکراہٹ

    درد کے لا متناہی صحرا سے گزرنے کے بعد ماں نے آنکھیں کھولیں دیکھا دعا کے لیے اٹھے ہاتھ گر چکے تھے کیونکہ میں رو رہی تھی میں روتی رہی اور ماں مسکرا دی میں بارہ سال کی تھی جب مجھے پہلی دفعہ خون آیا دادی بابا سب کے کندھے اضافی بوجھ سے جھک گئے کیونکہ میں رو رہی تھی میں روتی رہی اور ماں ...

    مزید پڑھیے

    بٹلہ ہاؤس

    گھڑی کی ٹک ٹک بول رہی ہے رات کے شاید ایک بجے ہیں بٹلہ ہاؤس کی ایک گلی میں موٹے کتے بھونک رہے ہیں ایک کھنڈر میں تیز روشنی چاروں جانب پھیل رہی ہے بغل میں لیٹا ساتھی میرا اب تک پب جی کھیل رہا ہے میں بھی اب تک جاگ رہا ہوں آنکھیں موندے سوچ رہا ہوں نیچے جانا کیسا ہوگا باہر کتنی سردی ...

    مزید پڑھیے

    نظم

    یہ پہلی نظم ان آنکھوں کی خاطر ہے کہ جن میں چاند تاروں سی چمکتی شاہراہوں پر ہزاروں ان کہے جذبے حیا کی سرخ حدت سے پگھلتے ہیں کہ جن میں خواب راتوں میں افق سے ایک شہزادہ محبت کی نئی نظمیں لیے نیچے اترتا ہے کہ جن میں عشق ہر اجلی سحر امید کی روشن زمیں پر خواہشوں کے جسم میں تجسیم ہوتا ...

    مزید پڑھیے

    مشینیں

    متحرک مشینیں سانس لیتے ہوئے گوشت پوست کی مشینیں چمک دمک سے مزین اور جذبات سے خالی دل نیک و بد کے احساس سے ماورا پیچیدہ تجارتی اذہان کے ساتھ زندہ رہنے کی دوڑ میں سرگرداں موت کی جانب بھاگتے چلے جا رہے ہیں

    مزید پڑھیے

تمام