کیا خوب مرمرے ہیں
خستہ ہیں بھربھرے ہیں
کیا خوب مرمرے ہیں
ہو شاہ یا قلندر
بہتر ہو یا ہو کہتر
بازار سے منگائے
دیکھو جسے وہ کھائے
ہو کیوں نہ بول بالا
دلی کا ہے مسالہ
نمکین ہوں کہ سادہ
دینا ہمیں زیادہ
سوندھے ہیں کرکرے ہیں
کیا خوب مرمرے ہیں