لگا کر دیر جلدی کرنی ہوتی ہے

لگا کر دیر جلدی کرنی ہوتی ہے
سڑک نے اپنی مرضی کرنی ہوتی ہے


ضروری ہے کہ موت اپنی مریں سارے
کسی نے خودکشی بھی کرنی ہوتی ہے


یقیں قسمت پہ کرتے ہیں مگر پھر بھی
ہمیں اپنی تسلی کرنی ہوتی ہے


کسی کی بے گھری سے ان کو مطلب کیا
انہیں تو گاڑی خالی کرنی ہوتی ہے


لگا کر پاس سے باتیں بھی لوگوں نے
کہانی اور سچی کرنی ہوتی ہے