کسی صورت بھی باطل کی طرف داری نہیں کرنا

کسی صورت بھی باطل کی طرف داری نہیں کرنا
منافق کی طرح ہرگز اداکاری نہیں کرنا


وطن کے جاں نثاروں نے دیا ہے درس یہ ہم کو
کبھی اپنے وطن کے ساتھ غداری نہیں کرنا


یہ اندھی شہرتیں اک دن تمہیں بے نام کر دیں گی
کبھی تم بھول کر دھوکہ ریا کاری نہیں کرنا


میاں وہ مال جس میں بیکسوں کی آہ شامل ہو
تم ایسی چیز سے ہرگز بھی افطاری نہیں کرنا


اگرچہ تم ہو رہبرؔ قوم کے تو دھیان یہ رکھنا
وفا داری پہ قائم رہنا عیاری نہیں کرنا