کسی کو عشق میں دھوکا دکھائی دیتا ہے

کسی کو عشق میں دھوکا دکھائی دیتا ہے
ہمیں تو یار کا چہرہ دکھائی دیتا ہے


مجھے کیا ہو گیا کیوں ہو گیا دیوانہ میں
کہ ہر طرف ترا سایہ دکھائی دیتا ہے


تمہیں بتائے گا اک درد کی کہانی کوئی
جو میرے ہاتھ میں پرچہ دکھائی دیتا ہے


مجھے تو دولت و شہرت کی کوئی آس نہیں
یہ تیرے عشق میں ادنیٰ دکھائی دیتا ہے