کسی کے عشق کا مارا ہوا ہے

کسی کے عشق کا مارا ہوا ہے
مکمل جیت کے ہارا ہوا ہے


بڑا بے درد ہے وہ کیا بتائیں
ہمیں تو جان سے پیارا ہوا ہے


علاج عشق ہے درد محبت
وہ جس سے درد کا چارہ ہوا ہے


یہ کیسا ربط ہے قصے میں یارو
کہانی کی طرح سارا ہوا ہے


کسی کے واسطے سنگ ملامت
کسی کی آنکھ کا تارا ہوا ہے