خواب آسمانوں سے
خواب آسمانوں سے
رینگتی چینٹی سی زندگی
دنیا سمیٹے دل
اور چاک دامن کے چند چیتھڑے
امید برقرار پھر بھی
اور موسم سے ڈھل رہے ارادے
دو گھڑی اور سلسلہ شاید
دم نکلنے میں رہ گیا ہوگا
ایسے لوگوں کی زندگی کیا ہے
مرنے کے بعد ان کا کیا ہوگا
مرنے کے بعد سب کا کیا ہوگا
اور پھر یہ گماں گزرتا ہے
کہ آسمانوں میں کوئی تو ہوگا
جو اس طرف بھی دیکھتا ہوگا
جو چینٹی کی ذات سے لے کر
آسمانوں کو دیکھتا ہوگا
اور اپنے کئے پہ خود اکثر
کچھ تو ضرور سوچتا ہوگا