خدا سب کچھ دیکھتا ہے
خدا دیکھتا ہے مرے کام کو
وہ سنتا ہے کہتا ہوں میں بات جو
خدا ہر جگہ ہے مجھے دیکھتا
مرے دل کی باتیں ہے وہ جانتا
میں ہوں کھیل میں یا مدرسے میں ہوں
رہوں اپنے گھر میں کہ رستے میں ہوں
میں سوتا ہوا ہوں کہ ہوں جاگتا
اکیلا مجھے وہ نہیں چھوڑتا
وہ نزدیک میرے ہے رہتا سدا
کوئی وقت ہو صبح یا شام کا
چمکتا وہی ہے اندھیرے میں بھی
نہیں دور رہتا ہے مجھ سے کبھی
وہ دنیا میں موجود ہے ہر کہیں
خدا سے جگہ کوئی خالی نہیں
خدا کی نظر ہے محبت بھری
وہ ہے آسماں سے مجھے دیکھتی
خدا تو مجھے اچھا لڑکا بنا
ہر اک کام مجھ سے تو اچھا کرا