بلی
آ جا میری پیاری پوسی
دم کو ہلاتی خر خر کرتی
چوہے چڑیوں کو مت کھاؤ
دیکھو ان کو تم نہ ستاؤ
آؤ تمہیں کچھ دیتے ہیں ہم
میٹھا میٹھا دودھ پیو تم
تیرے گلے میں چھن چھن کرتے
گھنگرو میں پہناؤں گا لا کے
میرے بچھونے پر اب آ تو
پاس مرے اب یاں سو جا تو
رکھ لے سر تکیے پر میرے
سو جا اب تو خر خر کر کے
کرتی ہے کیوں میاؤں میاؤں
آ جا کہانی تجھ کو سناؤں
سن لے تو میری بلو مانی
چوہیا اور چڑیا کی کہانی