گیند
چلی آ لڑھکتی لڑھکتی چلی آ
مری گیند تو بیٹ کے پاس آ جا
میں ہوں دوڑا آتا پکڑنے کو تیرے
ٹھہر جا بس اب ہاتھ آ جا تو میرے
لڑھکتی ہے کیا اب کہاں چھوڑتا ہوں
تجھے آدھے رستے سے میں موڑتا ہوں
نہ پڑنا کہیں گارے کیچڑ میں جا کر
کہ ہو جائے گی اس میں گندی سراسر
نہیں اچھے ہوتے ہیں میلے کھلونے
مرے ہاتھ ہو جاتے ہیں ان سے میلے