خودکشی
کل میری لکھی اک نظم
نے خودکشی کر لی
جسے عرصے پہلے میں نے لکھا تھا
نہ جانے کیوں
شاید ناراض تھی مجھ سے
کئی عرصے سے قید تھی
ڈایری کے صفحوں میں کہیں
گمنام سی ہو چکی تھی وہ
مجھے بھی اس بات کا غم ہے
میں نے اس کا خیال کیوں نہیں کیا
کئی مرتبہ سوچتا تو تھا
ذکر بھی کرتا تھا اپنوں سے
پھر اگلی ہی دفعہ
جب سنتا تھا کچھ انگلش گانے
ذہن سے اتر جاتا تھا اس تنہا نظم کا خیال