کچا رنگ
سبز زرد سرخ اور بنفسی
چمن کے سارے رنگ پر کشش ہیں
مگر میں ڈر رہی ہوں کہ کوئی رنگ اڑ کے
مرے دوپٹے کے ژولیدہ رنگوں پہ چڑھ نہ جائے
تمنائے دل کے کینوس پر
مجھے تماشائے فن تجرید سے دور رکھنا
میں اپنا پیراگی رنگ اوڑھے
چمن کو بس دور سے تک رہی ہوں
مجھے تمہارے رنگوں سے کیا لینا دینا
میں کچے رنگوں عارضی موسموں سے دور بھاگتی ہوں