کار زار آفاق ہے اہل شجاعت کے لئے

کار زار آفاق ہے اہل شجاعت کے لئے
گلستاں ہمراز ہے اہل محبت کے لئے


مزرعہ نیکی ہے اہل ذوق خدمت کے لئے
گھر خدا کا ہے فدائیان رحمت کے لئے


چیستاں دنیا ہے اہل علم و حکمت کے لئے
گرم بازار حقوق اہل سیاست کے لئے


دولت آباد مساوات اہل محنت کے لئے
ہے نمائش گاہ سرمستان صنعت کے لئے


بستی دیوانوں کی ہے عشاق جلوت کے لئے
گوشۂ پر امن ارباب ریاضت کے لئے