کام اور نام

کچھ کام کرو کچھ کام کرو
دنیا میں پیدا نام کرو
دن بھر محنت میں شاد رہو
جب رات پڑے آرام کرو
انجام خدا کے ہاتھ میں ہے
تم کوشش صبح و شام کرو
تکلیف سے راحت ملتی ہے
یہ سودا لو وہ دام کرو
ہمت سے آگے بڑھ جاؤ
بڑھ کر حاصل انعام کرو
ہمدردی سے غم خواری سے
ہر شخص کے دل کو رام کرو
لوگوں میں تمہاری قدر بڑھے
بچو کوئی ایسا کام کرو
تعلیم جہاں میں پھیلاؤ
اس فیضؔ کا چرچا عام کرو