جگنو چاند ستارے لے کر آئی ہوں
جگنو چاند ستارے لے کر آئی ہوں
تحفے کتنے پیارے لے کر آئی ہوں
ان سنسان فضاؤں کی خاموشی میں
میں آواز کے دھارے لے کر آئی ہوں
ظلمت شب میں کچھ تو ہو امید سحر
اشکوں کے کچھ تارے لے کر آئی ہوں
دیکھ بیاض شعر میں کتنی خوشبو ہے
پھول میں کتنے سارے لے کر آئی ہوں
شاہدہؔ ان تاریک فضاؤں کی خاطر
آشاؤں کے تارے لے کر آئی ہوں