جو سہی نئیں حضور کرتے ہو

جو سہی نئیں حضور کرتے ہو
آپ کتنا غرور کرتے ہو


جان پہلے قریب آئے اب
خود کو مجھ سے ہی دور کرتے ہو


نام میرا لیا نہیں جاتا
پیار یعنی ضرور کرتے ہو


ساتھ جینے کا وعدہ تھا لیکن
خواب کیوں چور چور کرتے ہو