بندھنوں سے رہائی مت کرنا
بندھنوں سے رہائی مت کرنا
یوں کبھی بھی جدائی مت کرنا
لاکھ دنیا کہے برا مجھ کو
آپ میری برائی مت کرنا
جو دیا دل مری نشانی ہے
چیز اپنی پرائی مت کرنا
اس قدر دور کر مجھے خود سے
جان یہ جگ ہنسائی مت کرنا
مجھ سے یہ بوجھ اب نہیں اٹھتا
دیکھو تم آشنائی مت کرنا