جو کہا تھا تمہیں سنا بھی تھا
جو کہا تھا تمہیں سنا بھی تھا
آزمانا نہیں کہا بھی تھا
میرا ملنا نہیں ہوا لیکن
میں تو اپنی طرف گیا بھی تھا
عشق ہوتا ہے مانتا ہوں میں
مجھ کو اک بار یہ ہوا بھی تھا
یہ سزا جو بھگت رہے ہو تم
کیا حقیقت میں کچھ کیا بھی تھا
میرے مرنے کا کیا ہوا مطلب
اس کا مطلب کہ میں جیا بھی تھا
تم تو زندہ ہو اب تلک پیارے
زہر کو ٹھیک سے پیا بھی تھا