جسم کی نس نس میں

جسم کی نس نس میں
روایات کے
اجلے سفید پر
اگ آئے ہیں
پھر پر جسم کو
قد آدم
آئینے میں دیکھنا
بڑی جرأت چاہتا ہے
پروں میں سر چھپا کر
سو رہی ہوں
سونے دو