ایلورا کے غاروں میں

ایلورا کے غاروں میں
میں سوچتی ہوں
کون سی روحیں
بھٹک رہی ہوں گی
جسم تو پتھر پہ کھدے ہیں
ان کی پتھرائی روحیں
یوں لگتا ہے
میرے پتھر دل میں پگھل رہی ہیں
آنسو بن کر
قطرہ قطرہ ٹپک رہی ہیں