جن دنوں ہم اداس لگتے ہیں

جن دنوں ہم اداس لگتے ہیں
جانے کیا کیا قیاس لگتے ہیں


وہ اداکار ہیں خیال رہے
جو بہت غم شناس لگتے ہیں


بعض اوقات بد حواسی میں
سب کے سب بد حواس لگتے ہیں


مسکرانے کی کیا ضرورت ہے
آپ یوں بھی اداس لگتے ہیں


چند خوش فہم خوش لباسوں کو
دوسرے بے لباس لگتے ہیں