جانور اور جاندار کا فرق

ایک زمانے میں سالک کی مولانا تاجور سے شکر رنجی ہوگئی ۔ ایک محفل میں ادیب شاعر جمع تھے ،کسی نے سالکؔ سے پوچھا’’تاجور اور تاجدار میں کیا فرق ہے ؟‘‘
سالکؔ نے جواب دیا۔’’وہی جو جانور اور جاندار میں ہے ۔‘‘