ایک آنکھ کا وائسرائے
مولانا عبدالمجید سالکؔ ہشاش و بشاش رہنے کے عادی تھے اور جب تک دفتر میں رہتے ،دفتر قہقہہ زار رہتا ۔ ان کی تحریروں میں بھی ان کی طبیعت کی طرح شگفتگی ہوتی تھی ۔ جب لارڈ ویول ہندوستان کے وائسرائے مقرر ہوئے تو سالکؔ نے انوکھے ڈھنگ سے بتایا کہ وہ ایک آنکھ سے محروم ہیں ۔ چنانچہ مولانا سالکؔ نے انقلاب کے مزاحیہ کالم’’افکار و حوادث ‘‘ میں لکھا:
’’لارڈویول کے وائسرائے مقرر ہونے کایہ وعدہ ہے کہ وہ سب کو ایک آنکھ سے دیکھیں گے ۔‘‘