جب بھی ہو مجھ کو تھکن تم کو دعا دیتی ہوں

جب بھی ہو مجھ کو تھکن تم کو دعا دیتی ہوں
گھر کے کاموں میں مگن تم کو دعا دیتی ہوں


ایسا لگتا ہے محبت کا خدا ہے اس میں
دیکھتی ہوں جو گگن تم کو دعا دیتی ہوں


ڈوبتے چاند کے پاؤں میں مدھر ساز ہو جب
دل میں جھانکے جو کرن تم کو دعا دیتی ہوں


سوچتی رہتی ہوں تم کو ہی بٹھا کر دل میں
ایسی جاگی ہے لگن تم کو دعا دیتی ہوں


وحشتوں نے ہی جلایا ہے دیاؔ تیرا بدن
چاند جیسا ہو یہ من تم کو دعا دیتی ہوں