عشق کا ایک گھر ہمارا ہے
عشق کا ایک گھر ہمارا ہے
باقی سارا جہاں تمہارا ہے
اس سے مانگو جو سب کو دیتا ہے
مفلسوں کا وہی سہارا ہے
ایک کانٹا بھی چھو نہیں سکتے
یوں تو سارا چمن ہمارا ہے
زندگی سے حساب کر لیتے
ہم کو احساس بس تمہارا ہے
میرے ہم راہ جب نہیں ہو تم
مجھ کو جینا نہیں گوارا ہے
مجھ کو گھیرا ہے جب مصائب نے
میرے دل نے تمہیں پکارا ہے