اک جگنو کے ساتھ

بھاگ رہی ہے چنچل لڑکی اک جگنو کے ساتھ
ڈالی ڈالی پھیلاتی ہے اپنے کومل ہاتھ
دیکھ رہے ہیں پھول اور پودے
باغ کے یہ معصوم تماشے
چنچل لڑکی یہ کیا جانے
کھلے ہیں قدرت کے آئینے
بھاگ رہی ہے چنچل لڑکی اک جگنو کے ساتھ
ڈالی ڈالی پھیلاتی ہے اپنے کومل ہاتھ
ڈالے نین میں کاجل لڑکی
اپنی دھن میں بے کل لڑکی
پھیلائے ہے آنچل لڑکی
دوڑ رہی ہے چنچل لڑکی
بھاگ رہی ہے چنچل لڑکی اک جگنو کے ساتھ
ڈالی ڈالی پھیلاتی ہے اپنے کومل ہاتھ
جگنو اس کو دوڑاتا ہے
پاس آ کر بھی مڑ جاتا ہے
شاخ میں اس کو الجھاتا ہے
بھائی بن کر اتراتا ہے
بھاگ رہی ہے چنچل لڑکی اک جگنو کے ساتھ
ڈالی ڈالی پھیلاتی ہے اپنے کومل ہاتھ