سمر کیمپ کے منفرد آئیڈیاز

سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ گرمی کا موسم میں دو چیزیں یادگار رہتی ہیں ایک پھلوں کے بادشاہ آم اور بچوں کے لیے سکولوں سے چھٹیاں۔۔۔پنجاب میں یکم جون سے اکتیس جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کو اعلان کردیا گیا ہے۔

جب ہم سکول جاتے تھے تو موسم گرما کی چھٹیوں میں بھاری بھرکم ہوم ورک زہر لگتا تھا۔ ہمارے بعض استاد تو چھٹیوں کا کام اتنا زیادہ دے دیتے تھے کہ اس کے بوجھ تلے ہی چھٹیاں جاتی تھیں۔ پھر جب بڑے ہوئے تو سکولوں میں چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ کا رواج دیکھا۔ لیکن چھٹیوں میں سمر کیمپ کے نام پر بھر بھاری نصاب کا بوجھ اور شام کی کلاسز  ۔۔۔طلبہ کے لیے یہ سمر کیمپ کی سرگرمی بھی اب بورنگ کا باعث بن رہی ہے۔ ایک موئثر سمر کیمپ ایسا ہونا چاہیے جس میں اکیڈمک بوجھ سے بریک ملے اور بچے کچھ نیا سیکھیں ۔ان سمر کیمپ میں صرف پڑھائی کا شیڈول ہی شامل نہ ہو بلکہ بچوں کے لیے کھیل کھیل میں سیکھنے کا ماحول بنایا جائے۔

سمر کیمپ کسے کہتے ہیں؟

عام طور پر سمرکیمپ سے یہ مراد یہ لی جاتی ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کم دورانیے کے لیے سکول یا کالج میں کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلبہ وقت ضائع نہ کریں اور سلیبس کو ایک حد تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔لیکن سمر کیمپ کی اصطلاح ایسے سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو چھٹیوں میں اساتذہ، والدین اور طلبہ اکیڈمک روٹین سے ہٹ کر سرانجام دیتے ہیں جیسے ہائیکنگ، تیراکی(سوئمنگ)، سروسیاحت(ٹریولنگ) وغیرہ شامل ہیں۔ اس کی عام مثال مری، پنجاب میں جولائی اگست میں منعقد ہونے والے سکاؤٹنگ کیمپ ہے۔

ہمارے ہاں سمر کیمپ کی مختلف اقسام رواج پارہی ہیں جن اسلامک سمر کیمپ،آرٹ سمر کیمپ، لائف سکلز سمر کیمپ وغیرہ۔ ہم یہاں سمر کیمپ کے چند آئیڈیاز پیش کررہے ہیں۔اس میں مختلف پروگرام ترتیب دیے جاسکتے ہیں چند مثالیں ملاحظہ کیجیے:

اینٹرپرنیورشپ سمر کیمپ  (بچوں کو کاروباری مہارتیں سکھانے کے لیے)

یہ سمر کیمپ کا ایک منفرد آئیڈیا ہے۔اس قسم کے سمر کیمپ میں بچوں کو مختلف کام، کاروبار اور مہارتیں سکھانے کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے  لاہور میں رواں ماہ ایک کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سمر کیمپ کے موضوعات میں کچن گارڈننگ، فروٹ لیدر، خطاطی،ڈرائنگ، سٹیج پلے/ڈراما، اومنی جیومیٹری، سائنسی گیمز اور سوزو واٹر پارک اور سفاری پارک کی سیر شامل ہیں۔ اس سمر کیمپ کے روح رواں جنا  ب عثمان طفیل  جوبچوں کےلیے درسی کتب اور ادب لکھنے میں شہرت رکھتے ہیں۔وہ لاہور میں ایک اقامتی ادارہ بھی چلا رہے ہیں جس میں یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کا جدید طرز پر اہتمام کیا جاتا ہے۔

مشہور پاکستانی ٹرینر، اینٹرپرنیور جناب ابن فاضل (احمد سلیم فاضل)، جو اس کیمپ کے ٹرینرز میں بھی شامل ہیں۔ وہ اس سمر کیمپ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

"ہم نے ان (عثمان طفیل) کے ساتھ مل کر ایک خواب دیکھا ہے. سکول کے بچوں کو ہنرمند بنا کر باروزگار کرنے کا خواب. اس سلسلے میں بہت سی جہتوں میں کام ہورہا ہے.. مگر اس کا ایک چھوٹا سا تجربہ وہ ایک سمرکیمپ کی صورت کرنے جارہے ہیں. سکول کے بچوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں دو ہفتہ کا یہ کیمپ جہاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کے اضافہ کے لیے بہت مفید ہوگا وہیں ان کے ذہن میں کہیں نہ کہیں معاشی طور پر خودمختار بننے کے بیج بھی ڈال دیا جائے گا جو ان کے آنے والے دنوں میں بہت مفید ثابت ہوگا۔"

Description: C:\Users\KAMRAN\AppData\Local\Microsoft\Windows\INetCache\Content.Word\skills summer camp.jpeg

آرٹ سمر کیمپ

1۔ آرٹ اور سائنس کی ورکشاپ: اس میں بچوں کو آرٹ (پینٹنگ، ڈرائنگ، خطاطی وغیرہ) اور سائنس کے چھوٹے چھوٹے تجربات اور پروجیکٹ کی تربیت اور مقابلے کا اہتمام کیا جائے۔اس کے علاوہ شجرکاری، سائنسی گیمز، سادہ سائنسی تجربے، سپورٹس وغیرہ کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

سائنس سمر کیمپ (پاکستان سائنس کلب کراچی)

پاکستان سائنس کلب ، سکول سطح پر طلبہ کو عملی سائنس سکھانے کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں طلبہ کو  سائنس میلہ، سائنس شو اور سادہ سائنسی تجربے  سکھا چکا ہے۔ یہ ادارہ دو برس سے آن لائن STEM Camp کا بھی اہتمام کررہا ہے جس کے ذریعے دنیا بھر سے طلبہ شریک ہوسکتے ہیں۔ بچوں کو سائنس میں دل چسپی پیدا کرنے کے لیے اس  سمر کیمپ  سےگھر بیٹھے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

آرٹ سمر کیمپ

اسلامک سمر کیمپ

 فہم دین کورس: بچوں کے لیے دین کی بنیادی تعلیم کا اہتمام کیا جائے۔ جس میں منتخب قرآنی آیات، احادیث، دعائیں اور اخلاقی اقدار کا نصاب شامل کیا جاسکتا ہے۔

اکیڈمک سمر کیمپ

انگریزی اور اردو کی لسانی مہارتیں،تقریر اور لکھائی کی ورکشاپ: معمول سے ہٹ کر طلبہ کے لیے انگریزی اور اردو زبان کی لسانی مہارتیں سکھانے کا اہتمام کرنا۔ ان میں تقریر اور تحریر کو عملی طور پر سکھانا، تقریری اور تحریری مقابلے کروانا۔ ہمارا ہاں المیہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل اچھا بولنے اور اچھا لکھنے کی مہارتوں سے نابلد ہوتے جارہے ہیں۔

ماہر تعلیم و ابتدائے بچپن تعلیم شانزے داؤد سمر کیمپ کی ضرورت اور اس سے متعلق ہدایات بتا رہی ہیں ملاحظہ کیجیے

 

متعلقہ عنوانات