ہدایت

روشنی کی کوئی سرحد نہیں
کوئی مذہب نہیں
ہوا کا کوئی جسم نہیں
کوئی ملک نہیں
پانی کا کوئی رنگ نہیں
روشنی کو کوئی نام نہ دو
ہوا کو کوئی جسم نہ دو
پانی کو رنگین نہ بناؤ
پانی میں لہو نہ ملاؤ