ہوا کے ساتھ زمیں کا سکوت ٹوٹا ہے

ہوا کے ساتھ زمیں کا سکوت ٹوٹا ہے
کسی کی ہاں سے نہیں کا سکوت ٹوٹا ہے


وہ جب گیا تو خدا کا خیال آنے لگا
سکوت دل سے جبیں کا سکوت ٹوٹا ہے


ہماری کال کی گھنٹی کا معجزہ دیکھو
کہ سنگ ہوتے حسیں کا سکوت ٹوٹا ہے


کسی کے اشک کی شدت نواز دھڑکن سے
زمیں پہ عرش بریں کا سکوت ٹوٹا ہے


میں سوچتا ہوں کہ کچا گھڑا بھی پکا تھا
اسی لیے تو یقیں کا سکوت ٹوٹا ہے