حسرت

جب شام کے سائے ڈھل جائیں
جب شمعیں فلک کی جل جائیں
جب رات درخشاں ہو جائے
پر نور شبستاں ہو جائے
تب ساتھ مرے تم سو جانا
اور خواب زریں میں کھو جانا