ہر لمحہ بیگانہ ہے

ہر لمحہ بیگانہ ہے
پر کسنے پہچانا ہے


جسے موت سب کہتے ہیں
دھڑکن کا رک جانا ہے


میں کیا میرا میں بھی کیا
کیول آب و دانا ہے


دنیا سب کچھ سمجھ آئی
بس خود کو سمجھانا ہے


جھوٹی تاریخیں مت دیکھ
جھوٹا آنا جانا ہے


میں تجھ سے مایوس نہیں
تو میرا افسانہ ہے


جیون کی سچائی کیا
ہر پل دھوکا کھانا ہے


اس محفل سے کیا رشتہ
رونا ہے نا گانا ہے