ہماری مٹی سے کیا بنے گا

ہماری مٹی سے کیا بنے گا
بہت بنا تو خدا بنے گا


یہ ہم جو بت ہو کے دیکھتے ہیں
یہی تمہاری ادا بنے گا


نہیں کوئی زاویہ ہمارا
سو یہ بھی اک زاویہ بنے گا