ہم سورج چاند ستارے

ہم سورج چاند ستارے
ہیں یہ دن رات ہمارے


سورج نے کہا ہے ہم سے
ہم سب کو بچائیں غم سے
دنیا میں ہمارے دم سے
بہیں روشنیوں کے دھارے
کوئی چاند کہے کوئی چندا
یہ دل ہے پیار کا بندہ
ہے پیار ہی اپنا دھندا
ہمیں سب لگتے ہیں پیارے


کریں ہم جو پڑھائی جم کے
یوں نام ہمارا چمکے
جس طرح ستارا دمکے
یہی جاتا وقت پکارے